مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اپریل2019ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرگڑھ آفس کا افتتاحمرکزی صدرRUJ سید شفقت حسین گیلانی اور عابد حسین مغل ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی RUJ پاکستان نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرگڑھ آفس پرانی چنگی زیوا پلازہ جھنگ روڈ کا افتتاح مرکزی صدر RUJ پاکستان سید شفقت حسین گیلانی نے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شفقت حسین گیلانی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ہمیں پوری ایمانداری سے اپنے فرائض بغیر کسی خوف کے نبھانے چاہیں حق اور سچ کا ساتھ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہو ہم صحافیوں کو اپنے حقوق چھیننے کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا RUJ مسلسل علاقائی صحافیوں سے رابطے میں ہے اور کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی ہم صحافی کالونیاں، صحافیوں کی انشورنس، اور ایجوکیشن، و میڈیکل کی سہولیات جو ہمارا بنیادی حق ہے حاصل کرنے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کر کے اپنا حق چھین کر رہیں گے علاقائی صحافی ہی دن رات گرمی سردی میں بغیر اجرت کے اپنے فرائض پر پورا اترنے کے لئے دن رات محنت کرتا ہے ہمیں یقین ہے ہماری تنظیم RUJ PAKISTAN ایک دن اللہ کے حکم سے علاقائی صحافیوں کے حقوق حاصل کر نے میں کامیاب ہو گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابد حسین مغل نے کہا ہماری تنظیم علاقائی صحافیوں کی آواز بلند کرنے والی پاکستان کی واحد تنظیم ہے ۔آخر میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی رضوان قریشی نے تقریب میں موجود سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلا صاحبان اور بلخصوص علی پور، جتوئی، کوٹ ادو، مختلف علاقوں سے آئیضلعی چئر میں RUJ نزیر احمد لاشاری، ضلعی صدر RUJ مظفرگڑھ آصف شہزاد، تحصیل صدر RUJ نزر حسین جتوئی، سینئر نائب صدر تحصیل مظفرگڑھ مہر شاہد سیال، سیکرٹری جنرل تحصیل مظفرگڑھ منیر احمد بھٹی، ،محمد جمیل سینئر صحافی و ممبر RUJ, تحصیل مظفرگڑھ کے نائب صدر مظفر جانگلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مظفرگڑھ ملک امتیاز تھہیم، چیئر مین مجلس عاملہ تحصیل مظفرگڑھ حاجی اصغر پتافی ، رانا محمد ساجد، ممبر مجلس عاملہ مظفرگڑھ، نعیم احمد خان صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ، ماجد خانزادہ سینئر نائب صدر مظفرگڑھ پریس کلب مظفرگڑھ سینئر صحافی منصور احمد پاشا ،ایڈووکیٹ سید اسرار بخاری، ایڈووکیٹ سید جاوید بخاری، ایڈوکیٹ ملک امتیاز تھہیم، ملک نیاز تھہیم، سینئر صحافی اظہر فاروق صاحب کو ٹ ادو سے، صحافیوں اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔