مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے ضلعی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی مظفرگڑھ ملک نعیم جھانب, ملک عبدالرزاق جھانب اور سینئر صحافی ملک رضوان الرحمن کے ہمراہ پریس کلب خان گڑھ پہنچ کر صدر پریس کلب رانا امجد علی امجد, جنرل سیکرٹری مہر راشد نصیر سیال, نائب صدر یعقوب خان لودھی سمیت دیگر عہدے داروں کو مبارک باد دی, ہار پہنائی, گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.اس موقع پر گفتگو کرتے نواب افتخار خان نے کہا کہ حکمران اندھا دھند آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہی. جس سے ملک میں ہر روز مہنگائی کا طوفان آ رہا ہی. بجلی, گیس اور پٹرول بم روز عوام پر گرائے جا رہے ہیں. جس کا حکمرانوں کو خود بھی اندازہ نہیں کہ مارچ اپریل میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر کیا عوامی ردعمل آئے گا. انہوں نے کہا کہ ہر کام عجلت میں کیا جا رہا ہی. اور اسمبلی رولز آف بزنس اور طریق کار کو سبوتاڑ کیا جا رہا ہی. پارلیمنٹ کی بالادستی کو حکمران بلڈوز کر رہے ہیں. پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ,آئین اور قانون کی بالادستی کو سپورٹ کیا ہی. قانون سازی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔