دورانِ ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینک پکڑا گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 جولائی 2022ء ) پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او کے مطابق چار ملزمان نے 13 جون کو ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کر دیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ مظفر گڑھ میں درندگی کی انتہا ہو گئی تھی جب ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک ڈاکو نے 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بیایااور پھر اس کی بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔

 

متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ 4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔ ۔چند روز قبل چند روز قبل قصور کی تحصیل پتوکی میں ڈاکوؤں نے درندگی کی انتہا کردی تھی، باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ظہور احمد اپنے پندرہ برس کی بیٹی اور پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پتوکی چونیاں بائی پاس پر روک کرپہلےلوٹ مار کی اور پھرانہیں کھیتوں میں لے گئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو رسیوں سے باندھا اوران کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں کوآتا دیکھ کرڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں میڈیکل کرایا گیا، جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تمام شواہد اکٹھے کرلیے اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔