مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2022ء) ایس ایچ او تھانہ بیٹ میرہزار نے دو اشتہاری مجرموں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ خانگڑھ و بیٹ میرہزارپولیس نے اشتہاری مجرمان محمد نصراللہ اور سعید احمد کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،ایک اور کارروائی میں تھانہ شہر سلطان پولیس نے ملزم محمد طاہر سے 20 لٹر دیسی شراب، ناظم حسین سے 30لٹر دیسی شراب اور محمد شاہد سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کرلیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کا کہنا تھا کہ پولیس مستقل بنیادوں پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔