دسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے ڈی پی او کوٹ ادو کا چارج سنبھال لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اکتوبر2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے ڈی پی او کوٹ ادو کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو کے دفتر کو ڈی پی او دفتر ڈیکلیئر کردیا گیا ہے اور ڈی پی او احمد نواز شاہ بروز جمعہ اور منگل ڈی پی او دفتر کوٹ ادو میں پورا دن کوٹ ادو کے معاملات دیکھیں گے،ترجمان پولیس نے مزید کہا ہے کہ ڈی پی او نے کوٹ ادو پولیس کے ضلعی دفاتر کے قیام کیلئے بھی عملی طور آغاز کردیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ضلع کوٹ ادو میں تمام خالی آسامیوں پر جلد تقرریاں کردی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو پولیس کا ڈیٹا بینک ضلع مظفرگڑھ سےعلیحدہ کردیا گیا ہے،نئے ضلع کے قیام سے جرائم میں واضح کمی اور موثر کنٹرول نظر آئے گا،واضح رہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کو نئے ضلع کوٹ ادو میں ڈی پی او کی تعیناتی تک ڈی پی او کوٹ ادو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔