سید اکبر بخاری نے کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں، ضلع کی تعلیمی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن رانا فرزند علی نے کہا کہ تعلیمی ترقی میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار قابل تحسین ہے، ضلع کی تعلیمی رینکنگ کے لئے تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لایا جائے گا اور ہیڈماسٹرز اسیوسی ایشن اس بارے مکمل تعاون کرے گی۔ملک رفیق مونڈ نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو اکیڈمی مافیا، پیف، پرایئویٹ سکولوں سے خطرات لاحق ہیں، جبکہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ تقریب میں صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، ڈی ای او تعلیم زنانہ مظفرگڑھ ثمینہ بشر، منیر احمد لغاری، رانا فضل الرحمن، ملک اللہ بخش بھاپا، ملک محمد رفیق مونڈ، وزیر دستی صدر ایپکا، نوابزادہ محمد بلال خان، رانا سہیل فرزند، ملک خضر بدھ، کریم بخش فوجی، ملک اجمل لانگ، عبدالقادر کھاکھی سمیت ضلع بھر سے ہیڈماسٹرز، پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔
مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2020ء) ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال خان گڑھ میں تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ غلام فاروق علوی اور نئے ڈی ای او تعلیم مظفرگڑھ سید محمد اکبر بخاری کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی صدر رانا فرزند علی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفرگڑھ مسعود ندیم ملک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او مسعود ندیم نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولز انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے پر عمل کر رہی ہے، سکول سربراہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، جبکہ ضلع کی تعلیمی گریڈنگ کو اپ کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
سابق ڈی ای او فاروق علوی نے کہا کہ انہیں مظفرگڑھ تعیناتی کے دوران سکول سربراہوں اور عملہ کا بے پناہ تعاون اور پیار ملا، مظفرگڑھ سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں۔