جمشید دستی کے وکلاء کی استدعا پر جعلی ڈگری کیس کی سماعت (کل) تک ملتوی،فیصلہ متوقع

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔2اپریل۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ عبدالرحمن نیازی نے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ، جمشید دستی کے وکلاء کی استدعا پر (کل) بدھ تک ملتوی کردی، کیس کا فیصلہ (کل) متوقع ہے۔منگل کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان کی طرف سے جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر درج کرائے گئے کیس کی سماعت ہوئی ، جمشید دستی کے وکلاء جام محمد یونس اور ملک جنید فاروق نے عدالت سے حتمی بحث کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت (کل) بدھ تک ملتوی کردی ، استغاثہ اور جمشید دستی کی طرف سے شہادتیں پہلے ہی قلمبند ہوچکی ہیں، کیس کا فیصلہ (کل) متوقع ہے۔