جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 جون2022ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ۔نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہیکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیابعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔