مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔3اپریل۔2013ء) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ ان دنوں جعلی ڈگری کیس میں امیدواروں کی گرفتاریوں کی خبریں خوب گرم ہیں، کل جمشید دستی کی ڈگری کا فیصلہ بھی متوقع ہے، ممکنہ فیصلے سے ایک دن قبل ہی انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیاہے۔جعلی ڈگری کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے دوبارہ منتخب ہونے والے جمشید دستی کے خلاف ممکنہ طور پر مظفر گڑھ کی سیشن عدالت کل فیصلہ سنائے گی ، الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف کارروائی کیلئے عدالت میں درخواست دے رکھی ہے ، جس کی سماعت بدھ کو ملتوی کرنے کی اپیل بھی جمشید دستی کے وکلا نے کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں نہیں لیں گے۔جمشید دستی مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے اپنی سابقہ جماعت پیپلزپارٹی کی امیدوار حنا ربانی کھر کے خلاف بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔