تھانہ محمود کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی خاتون اور 3 بچے بازیاب

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2019ء) تھانہ محمود کوٹ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں مغوی خاتون اور 3 بچوں کو بازیاب کرا لیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ میں 4 روز قبل ایک خاتون اور اس کے 3 بچوں کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ایس ایچ او تھانہ محمودکوٹ اظہر حیدر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کر کے مغویان پٹھانی مائی اور اس کی تینوں بچوں حسنین، اسد اور مریم بی بی کو ٹریس کر کے بہاولپور سے بازیاب کر لیا ہے۔

Awami Mango Farm