تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2022ء) ضلع مظفر گڑھ میں دریائے سندھ پر واقع تونسہ بیراج سے آنے والا اونچے درجے کا ریلہ سکھر بیراج میں داخل ہو گیا۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ سکھر بیراج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار کیوسک پانی میں کمی ہوئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہو گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 لاکھ 44 ہزار 650 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتِ حال کے پیش نظر تمام نہریں بند ہیں۔