اس بارے میں سردار عبد الحئی دستی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلیری بائی پاس چوک تا علی پور بائی پاس چوک تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی، جس سے اس روڈ کے بارے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا ہو جائے گا،جبکہ خان پور اور بگا شیر مائینر کو پختہ بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ گنیش واہ مائینر نزد گرلز کالج تا مونڈکا روڈ براستہ دستی والہ میٹل روڈ کی تعمیر نو اور ڈرین کی مرمت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع اور حلقوں کی ترقی پر فوکس کئے ہوئے ہے،جبکہ مظفرگڑھ کے وہ ترقیاتی منصوبے کہ جن کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا وہ ان کو مکمل کرائیں گے اور فنڈز لائیں گے تاکہ اس حلقے کا احساس محرومی ختم ہو سکے۔
مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 جولائی2019ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 270 مظفرگڑھ سردار عبد الحئی خان دستی نے مظفرگڑھ میں مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کے قیام اور اندرون شہر 8 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداردے اصولی منظوری حاصل کر لی. اور ان منصوبوں کو ڈیرہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔