مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی تحصیل مظفرگڑھ میں حکومت پنجاب کی ہدایت اور پالیسی کے مطابق تحصیل مظفرگڑھ میں دورمضان بازار مظفرگڑھ اور خانگڑھ میں لگائے جائیں گے، جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی، یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں انجمن تاجران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ یہ رمضان بازار 4مئی سے فنگشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خریدار کی جاسکے گی،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ آٹے اور چینی پر سبسڈی دی گئی ہے جس کے لئے علیحدہ سے سٹال لگایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیاء خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مضان بازاروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، صحت کی سہولیات، پارکنگ کی سہولیات، ریسکیو 122کی ٹیمیں بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گی، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کیا جائے گااور اشیائ خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ ذوہیب حمید، میونسپل آفیسر پلاننگ محبوب عالم، ڈاکٹر شہزاد لائیو سٹاک آفیسر، مارکیٹ کمیٹی سے طارق بھٹی،انجمن تاجران سے جاوید ختر ملک، سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، ریاض صدیقی،نذیر احمد سمیت تحصیل انجمن تاجران اورکریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔