مظفرگڑھ ۔ 17 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ رانا محمد عارف نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جی محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور21معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔