مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ چوہدری بشیر احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مظفرگڑھ میں جھنگ روڈ پر بدھ کی رات گیارہ بجے ادائ کی گئی جسمیں وکلاء،ججز اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔مرحوم چوہدری بشیر احمد مظفرگڑھ میں دو سال سے بطور ایڈیشنل سیشن جج فرائض انجام دے رھے تھے اور دو ماہ قبل ان کو جگر کے کینسر کی تشخیض ھوئی تھی گزشتہ رات وہ اسی موذی مرض کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔