ظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ کاشف سلیم نے کہا ہے کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی 27 جنوری بروز سوموار صبح ساڑھے دس بجے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل مظفرگڑھ کے ڈائیلیسز وارڈ کا دورہ کر کے مریضوں میں میڈیکل کٹس تقسیم کریں گے۔اس کے بعد ڈی ایچ کیو کے کانفرنس روم میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور ادارہ کے مریضوں کے لیے بھر پور پیکیج کا اعلان کریں گے۔ تقریب میں ڈی سی او امجد شعیب ترین , ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر, سی او ہیلتھ اور دیگر شرکت کریں گے .یہ باتانہوں نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔