مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ انسپکٹر اوزان و پیمائش مظفرگڑھ عبد الغفار نے دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ اوزان اور پیمائش کم رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کم پیمائش کرنیوالوں کی دکانیں اور ادارے سیل کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی انڈسٹریز پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ضلع بھر میں ان کی زیر نگرانی ٹیموں نے 5 ہزار دکانیں اور اداروں کے اوزان اور پیمائش چیک کئے اور 250 افراد جن کے پیمانے کم پائے گئے ان کے چالان متعلقہ عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔