مظفر گڑھ۔7 جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مانیٹرنگ افسران اپنے اپنے حلقوں میں روزانہ کی بنیاد پرمعائنہ کرتے ہیں، مانیٹرنگ افسران کی طرف سے حلقہ این اے 186کے امیدواران سید ہارون سلطان بخاری اور شاہد رسول گوپانگ کے خلاف مقررکردہ سائز سے بڑے پینا فلیکس آویزاں کرنے کی شکایت موصول ہونے پر دونوں امیدواران کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں، حلقہ پی پی 270کی امیدوار مہناز سعید کے خلاف بغیر اجازت موٹر سائیکل ریلی نکالنے کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ حلقہ پی پی 278کے امیدوار عبدالاحد اور حلقہ پی پی 274کے امید وار پروفیسر محمد شفیع کے خلاف اجازت کے بغیر جلسہ کرنے کی شکایت پر بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔