الپوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوانوں کو پاکستان میں اسلامی اقدار کی فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے اگر نوجوان اپنی زندگی میں فکر اسلام اور پاکستان میں دین کی سربلندی کیلئے کام کریں تو پاکستان بہت جلد تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان خلفہ راشدہ دور کی یاد تازہ کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز الوچ شانگلہ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر اور دیگر یوتھ کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن ،بد امنی،دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری،فحاشی عروج پر ہے،کسی کی مال و جان کی تحفظ نہیں،ریاست اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام ہو چکی ہے،اس ملک کے نوجوانوں کو تعمیر کا موقع دیا جائے تو وہ دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں،امریکہ کی گود میں بھیٹھ کر ڈرون حملوں کی اجازت وہ فارمولا تھا جس نے ملک کوتباہ ویران کردیا،اب موقع ہے کہ نوجوان اٹھ کر اسکو سمجھنے کی کوشیش کریں جو اسلام نے بتایا ہے اسلام،سنت اور قران کے مطابق زندگی گذارنا ہم سب کا فرض ہے ،حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی شانگلہ کے ضلعی امیر نجم اللہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب لاینگے،اسلامی نظام رایج کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،یوتھ لیڈرشپ سے متوقع امید میں اس ملک کا تقدیر بدلنے کا راز پنہاں ہے ۔حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ شانگلہ کے صدر حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ یوتھ کی صلاحیتوں سے فایدہ اٹھا کر ہم اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیںنوجوان ملک کی سیاست میں نمایاں انقلاب لا سکتے ہیں اور اس موجودہ سیاسی صورتحال میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نوجوان کردار ادا کریں نوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔حلف برادری تقریب سے جماعت اسلامی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر امان اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
Next Post