مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کشمیر پر انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے یہ بات انہوں سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کے دفتر میں کشمیر کی آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہیگی اس سلسلہ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہے قبل ازیں سیمینار سے ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان ہاشمی جام عبدالحمید سپرنٹنڈنٹ عدنان لغاری نے میڈیا کوآرڈینیٹر نے بھی خطاب کیا اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے سیمینار میں ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ او آئی آر ایم این سی ایچ دفاتر کے ملازمین نے شرکت کی بعدازاں ازاں ڈاکٹر کاظم خان کی زیرقیادت کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
Prev Post