مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2021ء) سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ ابتدئی طبی امداد اور آگ بجھانے کی ابتدائی تربیت ہر شہری کو حاصل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے نمٹنے کے لیے شہری ہمہ وقت تیار رہیں اور ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور کی ہدایت کے مطابق ضلع میں موجود تمام تعلیمی اداروں اورصنعتی اداروں میں آگ بجھانے کے انتظامات اور طریقہ کار سکھانے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کی تکمیل کے لیے محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ کی جانب سے مظفر گڑھ کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات اور صنعتوں میں کارکنوں کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف ممتاز نے شہریوں سے اپیل کی کہ مظفرگڑھ کے شہری اس مہم کا حصہ بنیں اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور آگ بجھانے کی تربیت ضرور حاصل کریں۔