Categories
News Urdu News

روڈ ایکسیڈینٹ میں موٹرسائیکل سوار طالبعلم جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 فروری2021ء) روڈ ایکسیڈینٹ میں موٹرسائیکل سوار طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی بستی امیر شاہ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار سڑک کے درمیان کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فرسٹ ایئر کا طالبعلم موقع پر جاں بحق ہو گیا ، طالبعلم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔
ٹریکٹر ٹرالی خراب ہونے کے باعث روڈ کے درمیان کھڑی تھی۔ پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی ۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اکتوبر2019ء) خان گڑھ میں 18 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

عون محمد اپنے والد زوالفقار کی ویلڈنگ کی دوکان پہ کام کر رہا کہ جب اس نے چلتے پنکھے کا رخ پھیر نے کے لیے ہاتھ لگایا تو پنکھے میں کر نٹ سے زور دار جھٹکا لگا جس سے وہ نیچے گرا، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جا یا گیا مگر وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، ٹرالر اور سرف ڈالا کے درمیان تصادم،سرف ڈالا میں سوار ڈرائیور موقع پر جاں بحق

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کے ڈیرہ غازی خان روڈ نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب ٹرالر اور سرف ڈالا کے درمیان تصادم،سرف ڈالا میں سوار ڈرائیور موقع پر جاں بحق، ریسکیو ذرائع۔

تفصیل کے مطابق سرف ڈالا پر سوار عبدالرزاق ولد حاجی دین محمد عمر 59 سال ملتان سے اپنے گھر چمن بلوچستان جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ مظفرگڑھ کی حدود میں مظفرگزھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب پہنچا ،مخالف سائیڈ سے آنے والے ٹرالر نے عبد الرزاق کے سرف ڈالا کو زور دار طریقے سے ہٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرالر کے ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹرالر کو رونگ سائیڈ پر لے آئے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا بروقت رسپانس ،فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر مظفرگزھ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، ٹرالر اور گاڑی میں تصادم، ایک شخص موقع پر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2019ء) ٹرالر اور سرف ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب ٹرالر اور سرف ڈالا کے درمیان تصادم میں سرف ڈالا میں سوار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ڈرائیور عبد الرزاق ملتان سے واپس اپنے گھر چمن بلوچستان جا رہا تھا۔ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹرالر کے رونگ سائیڈ پر آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Categories
News Urdu News

ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوالیکٹریشن گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گراسی پلاٹ میں واقع پانی کی موٹر کو چھونے سے ایک شخص کو کرنٹ لگ گیاجسے فی الفور 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا ۔

تنویر نامی یہ شخص ضلع کچہری مظفرگڑھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کسی مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں آیا تھا۔

ترجمان ضلعی حکومت نے کہا کہ کل پانی کی موٹر میں کرنٹ آنے کی شکایت ملی تھی فوری طور پر محکمہ بلڈنگز کے الیکٹریشن کو اطلاع کئی گئی۔ صبح اور شام کی شفٹ کی دونوں الیکٹریشن نے موٹر کا معائنہ کیا مگر فالٹ کو دور نہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیا اور انکے کے حکم پر فرائض میں غفلت برتنے پر دونوں الیکٹریشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ ۔خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2019ء) مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے اوکاڑہ جانے والی سواریوں سے بھری ھوئی مسافر بس ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ھو گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ھو گئے عینی شاھدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا زخمی ھونے والے 3 افراد کو نازک حالت کے پیش نظر نشتر ھسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ھے حادثے کی اطلاع ملتے ھی پولیس تھانہ سرور شہید اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ھے پولیس تھانہ سرور شہید نے ضروری قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، پانچ سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2019ء) عید کی خوشیاں میپکو سٹاف کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے غم میں بدل گئیں۔ مظفرگڑھ کے قریبی قصبے خان گڑھ کے محلہ قادرآباد میں 5 سالہ بچی ٹرانسفارمر والے کھمبے کو چھونے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا، عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ ورثاء نے میپکو ملتان کے اعلیٰ حکام سے واپڈا سب ڈویژن خان گڑھ کی غفلت کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ،ٹائر نکل جانے سے رکشا الٹ گیا، رکشے میں سوار نوجوان جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 اگست2019ء) رکشا کا ٹائر نکل جانے سے رکشا الٹ گیا رکشے میں سوار نوجوان حادثے میں جاں بحق ھو گیا۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے قریبی علاقے دائرہ دین پناہ کا رہائشی محنت کش محمد ابراھیم ولد غلام علی قوم آرائیں سکنہ محلہ عید گاہ دائرہ دین پناہ جو کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ رکشہ پر دربار پیر جگی شریف سے زیارت کر کے واپس آرہے تھے راستے میں رکشہ کا اچانک ٹائر نکلنے کی وجہ سے رکشا الٹ گیا۔

حادثے میں رکشا میں سوار محمد ابراھیم موقع پر جابحق ہو گیا، جبکہ رکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں منتقل کر دیا گیا ھے، جسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رھی ھے۔ محمد ابراھیم کے ورثاء نے رکشہ ڈرائیور کو معاف کردیا ھے۔ کوٹ سلطان پولیس نے قانونی کارروائی کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ھے۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، کرنٹ لگنے سے بھینس جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) بجلی کی کھمبے میں کرنٹ آ جانے سے گائے ہلاک ہو گئی۔ نواحی علاقہ کانونی کے کاشتکار ناصر کی قیمتی اور گائے کو بجلی کے کھمبے کے پاس سے گزرتے ہوئے کرنٹ لگا جس سے گائے ہلاک ہوگئی۔
متاثرہ کاشتکار ناصر نے واپڈا سب ڈویژن خان گڑھ کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا کے خلاف عدالتی کارروائی کریں گے۔

Categories
News Urdu News

مظفرگڑھ، گھر کی دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ 5 اگست(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اگست2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر بستی جمال والا کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق دیوار بوسیدہ اور بہت پرانی ہونے کی وجہ سے گری۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔