مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی- اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی بچی کو پولیس ابھی تک تلاش نہیں کر سکی 25 اکتوبر 2018 کو 10/11 سالہ زرینہ بی بی دختررسول بخش قوم بھٹی سکنہ بی بی پور چھجڑہ تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ تھانہ شہر سلطان کے علاقے سے لاپتہ ھوئی جسکا ذہنی توازن درست ہے اور گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی رہی ہے لیکن پورا ایک سال گزر جانے کے باوجود پولیس اس بچی کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مظفرگڑھ پولیس نے بچی کی تلاش میں مدد دینے والے کیلئے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔