مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2019ء) مظفرگڑھ شہر میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر، چھوٹے بڑے بچوں سمیت دکانوں سے جھنڈیاں جھنڈے اور مختلف چیزیں لینے میں مصروف، شہر بھر میں جگہ جگہ اس حوالے سے سٹال لگائے گئے ہیں، 14 اگست کے حوالے سے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے اور اس پاک وطن کی خاطر پوری قوم متحد ہے، عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔