مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2019ء) مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر خاتون سے ناجائز تعلقات پر اے ایس آئی اور 3 خواتین کوعلاقہ مکینوں نے کوارٹر میں 2 گھنٹے تک بند رکھا جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر چاروں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ مظفر گڑھ کے علاقے ترکی کالونی میں علاقہ مکینوں نے اے ایس آئی اور 3 خواتین کو ایک کوارٹر میں بند کردیا ہے۔
پولیس کے پہنچنے پر ایک خاتون کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی نے ان کے خاندان کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی اپنے کوارٹر کو برے کاموں کے لئے استعمال کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے اے ایس آئی اور 3 خواتین کو ایک ساتھ دیکھ کر کوارٹر کو تالا لگایا۔پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو تحقیقات کیلئے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ پولیس اہلکار اگر غیر قانونی کام میں ملوث ہوا تو کارروائی کی جائیگی۔