مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں صحابہ کرام کی توہین کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق موضع ڈیرہ ھیبت کے رھائشی کاشتکار عبد الرحمان حبیب ولد محمد رمضان نے تھانہ رنگپور میں درخواست دی کہ زین عباس بخاری نامی شخص نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے خلاف اپنی آئی ڈی پر ایک توہین آمیز پوسٹ لگائی ھوئی ھے۔ مدعی نے پوسٹ کا سکرین شاٹ بھی اپنی درخواست کے ساتھ ثبوت کے طور پر لگایا جس پر تھانہ رنگپور پولیس نے زین عباس بخاری کے خلاف دفعہ 298 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھے۔