مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں بجلی سے ہونے والے خطرناک حادثات کے سدباب کے لئے ارتھ بریکر لگا د ئیے گئے۔سی ای او ایجوکیشن ملک مسعود ندیم ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں ارتھ بریکر نصب کرنے کے عوامل کی از خود نگرانی میں مصروف۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ کے خطرناک سے بچنے کے لئے فوری طور پر ارتھ بریکر لگانے کے احکامات جاری کئے جس پر سی ای او ایجوکیشن نے فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں ارتھ بریکر لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن ملک مسعود ندیم کا اس بارے میں کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں ارتھ بریکر لگانے کا مقصد بجلی کے خطرناک اثرات سے ہر ممکن محفوظ ہونا مقصود ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ارتھ بریکر سے کسی بھی مقام پر موجود سکول میں بجلی کے کسی بھی فالٹ سے بجلی کی سپلائی ازخود ہوجائے گی اور حادثات سے بچنے میں خاصی مدد ملے گی واضح رھے کہ 2 دن قبل مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول ماھڑہ میں ایک 6 سالہ بچہ ٹونٹی سے پانی پیتے ھوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ھو گیا تھا اسکول کی ھیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا گیا ھے اور ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔