مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، پولیس ترجمان کے مطابق24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن ایکٹو طور کام کرنے کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ کرنے کے بعد حیران کن کامیابیاں ملی ہیں، مظفرگڑھ پولیس کو جائے موقع پر جانے کیلئے بعض اوقات دریائے سندھ اور دریائے چناب پار بھی کرنا پڑ جاتے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہونے کے باوجود پولیس کا ریسپانس ٹائم بہترین ہونا ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے پروفیشنلزم اور قیادت کی عمدہ مثال ہے، اسی طرح مظفرگڑھ ضلع میں اگست کے مہینے میں پکار 15 پر کل 58 ہزار 9 سو 92 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار 5 سو 44 کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی اور 40 ہزار 4 سو 69 کالز جھوٹ پر مبنی آئیں اور1 ہزار 47 کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۰ اتنی زیادہ جھوٹی کالز کے باوجود پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم 22 منٹ رہا *ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پر زور اپیل ہے کہ جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے لوگوں تک پولیس نہیں پہنچ سکتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقی ایمرجنسی میں 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو شریف پولیس کی امداد بروقت میسر ہو سکے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی نہ ہو۔