مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں نے وزیر اعلی ا پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرا کر پل کو ٹریفک کیلئے جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیاہے ،ہیڈ پنجند انتہائی اہم گزرگاہ اور لاکھوں افراد کی روزی کا ذریعہ ہے ،پل کی خستہ حالت کے پیش نظر اسے 2 سال قبل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا ھیڈ پنجند ضلع کی اھم گزگاہ ہے کراچی جانے کیلئے پورے پاکستان کی ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے طویل عرصہ سے پل بند ہونے کی وجہ سے کراچی جانے والی ٹریفک کو طویل چکر کاٹ کر متبادل راستوں سے جانا پڑتا ھے جس کی وجہ سے سفر کی طوالت میں اضافہ ھونے کی وجہ سے وقت زیادہ لگتا ہے اور اخراجات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ پیٹرول پمپوں، ہوٹلوں،پنکچرز کی دوکانوں پر کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے اور ٹرانسپورٹروں،کاروباری حضرات اور مسافروں کو بھی بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے،سوسائٹی اور تاجر تنظیموں نے وزیر اعلی ا پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرا کر پل کو ٹریفک کیلئے جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔