مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات فرار کی کوشش کرنے والا تھانہ صدر لودھراں کے خاتون کے اغواکا مجرم اشتہاری مظفرگڑھ پولیس کے آئی ٹی دفتر میں گرفتار، تفصیل کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کرنے والا تھانہ صدر لودھراں میں دفعہ 496 اے تعزیرات پاکستان کا مجرم اشتہاری جوکہ روہیلانوالی کا رہائشی ہے پر تھانہ صدر لودھراں میں مقدمہ درج تھا جسکی کریکٹر ویریفیکیشن کے دوران ریکارڈ سامنے آگیا اور پولیس ٹیم نے ملزم حنیف کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا جس کی اطلاع تھانہ صدر لودھراں کو بھی کر دی گئی ہے جہاں مزید تفتیش کیلئے ملزم کو وہاں منتقل کیا جائیگا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج کی پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے ہتھیاروں سے بھی لیس ہے جہاں مجرمان، چوروں، ڈاکوؤں کی فراری کا ہر راستہ ہمیشہ روکا جائیگا۔