مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27مئی۔2010ء) مظفر گڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور انکے محافظوں کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد کیخلاف گذشتہ تین روز سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہوگئی . ڈی سی او مظفر گڑھ ایم ایس عاشق ملک کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں کام شروع کردیا گیا ہے تاہم علامتی احتجاج جاری رہے گا جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کیخلاف فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال اور سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مطالیہ کیا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کرنے والوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے ۔
Prev Post