بورے والا/مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15مئی 2010ء) پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو سڑسٹھ بورے والا میں کل بائیس امیدوار میدان میں ہیں تاہم مسلم لیگ نواز کے سید مہدی نسیم شاہ ،پیپلزپارٹی کے اصغر علی جٹ اور آزاد امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹہتر مظفر گڑھ پر پیپلز پارٹی کے جمشید دستی اور آزاد امیدوار اور سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اس حلقے سے پاکستان جمہوری پارٹی کے ٹکٹ پر نوابزادہ نصر اللہ خاں کے بیٹے نوابزادہ افتخار احمد خان بھی مضبوط امیدوارہیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی تریسٹھ فیصل آباد پرپیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رانا آفتاب احمد اور مسلم لیگ نوازکے اجمل آصف کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی دوسوانسٹھ مظفر گڑھ میں آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط سلطان اور پیپلزپارٹی کے پپو لغاری میں مقابلہ ہے۔