مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2023ء) مظفرگڑھ انتظامیہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ناجائز زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کےلئے متحرک ہو گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ کوٹ ادو محمد طلحہ شیخ نے سپیشل برانچ کے ہمراہ کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں جمیل سندھی کے گودام پر چھاپہ مار کر ناجائز اور غیرقانونی طور پر زخیرہ کئے گئے 7 سو بیگ چینی، 22 سو کلو گھی، کافی مقدار میں چاول اور دالوں کا سٹاک برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا اور گودام مالک جمیل سندھی پر موقع پر پچیس ھزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا،اس موقع پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناجائز طور پر زخیرہ کئی گئی چینی،گھی،چاول اور دالوں کو رمضان المبارک میں من چاہے نرخوں پر فروخت کر کے ناجائز منافع کمانا تھا،انہوں نے کہا کہ کسی کو اشیائے خوردونوش کی ناجائز زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔