مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ میں حکومتی کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی، علی پور مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور چوک سرور شہید سے کھاد کمپنیوں کے نمائندوں اور ڈیلرز بھی موجود تھے۔
یوریا کھادکی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ ڈی سی مظفر گڑھ کی تاکید پرحکومتی کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے،کوئی بھی ڈیلر سرکاری نرخ سے زیادہ فروخت نہ کریں۔ا ے ڈی سی ریونیونے کہا ہے کہ سرکاری نرخ سے زیادہ وصولی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی حکام کی جانب سے فوری لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنران اور محکمہ زراعت کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف کھاد ڈیلروں اور دکانوں کا معائنہ کررہے ہیں اور کھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔