مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2023ء) ممبر بورڈ آف ریوینیو ساوتھ پنجاب امجد شعیب ترین نے نئی تحصیل چوک سرور شہید اور اس کے نواحی علاقوں کا دورہ کر کے نئے ضلع اور نئی تحصیل میں محکمہ مال کے دفاتر کا معائنہ کیا۔
ملازمین کی حاضری چیک کی اور افسران کو عوامی مسائل جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو نئے انتظامی یونٹ بنانے کا فائدہ ملنا چا ہئے ان کے مسائل حل اور تکالیف میں کمی آنی چا ہئے اور اب ان کے مسائل کے حل میں تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اور دیگر ریوینو افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔\378