مظفرگڑھ،کوٹ ادو پولیس میں پہلی لیڈی ایس ایچ او تعینات

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2023ء) ضلع کوٹ ادو پولیس میں پہلی لیڈی ایس ایچ او تعینات۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو تنویر احمد ملک نے لیڈی سب انسپکٹر سعیدہ خالق کو ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ تعینات کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر سعیدہ خالق قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں جو قبل ازیں شعبہ شکایات دفتر ضلع پولیس کوٹ ادو میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔