مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کا ڈی سی مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ نئے بننے والے ضلع کوٹ ادو کا دورہ۔کمشنر نے ڈی سی مظفرگڑھ کے ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کوٹ ادو دانش سکول، نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز کالج بنگلہ شاہجمال اور نجی کالج کا دورہ کیا۔
ڈی سی مظفر گڑھ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ضلع کوٹ ادو میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کو بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ افسران نے کوٹ ادو میں اپنے عارضی دفاتر قائم کرکے کام شروع کر دیا ہے اور نئے بننے والے ضلع کوٹ ادو کو انتظامی طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے ڈی سی مظفرگڑھ کے ہمراہ نیو ڈی سی کمپلیکس کی سائٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان نے ضلع کوٹ ادو کو انتظامی طور پر فعال کرنے پر ڈی سی مظفرگڑھ کی تعریف کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔