مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اکتوبر2022ء) منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران 7منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 585 لیٹر شراب،450 گرام چرس اور 2 کلوگرام بھنگ برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔
گذشتہ شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں 585 لیٹر شراب،450 گرام چرس اور 2 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی جبکہ منشیات فروشی کادھندہ کرنےوالے 7منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔