مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور نے صادق آباد سے گمشدہ بچےکو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پورغلام محی الدین نےٹیم کے ہمراہ صادق آباد سے گمشدہ بچے کو تلاش کر کےوالدین کے حوالے کر دیا ۔اہل علاقہ اور والدین نے پولیس کی کاوش کو سراہا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی علی پور سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ۔