مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2022ء) ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی طرف سے مظفرگڑھ کی 25 مستحق بیوہ خواتین اور معذور افراد میں بیس بیس ہزار روپے مالی امداد کے چیک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے معظم خان اور ریاض شاہ کے ہمراہ تقسیم کیے اور چیک لینے والوں کو تاکید کی وہ کسی بھی بنک میں جا کر اپنا اکاونٹ کھلوائیں اور امداد کی رقم وصول کرلیں۔