مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2022ء) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر نے منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساغر دانی سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبر 281/22 درج کر کےملزم کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔