مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے کوٹ ادو سرکل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن اکرم خان نیازی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل ملک مجاہد اورسرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ یکم جنوری تا اگست 2022 کے دوران کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
مزید ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کرائم کنٹرول کے لئے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے ضلع میں تمام ایس ایچ اوز گینگز ٹریس کرنے کے لئے آپس میں مسلسل رابطہ میں رہیں گے اور ایکدوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں۔پولیس ترجمان کےمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہپینڈنگ چالان کی شرح کو کم کر کے بر وقت ان کی تکمیل کر کےعدالت بھجوائیں جائیں۔