مظفرگڑھ میں ایف ایم ریڈیو کےذریعے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اگست2022ء) مظفرگڑھ میں ایف ایم ریڈیو کے ذریعے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی اومظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سمیع اللہ عصمت کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے موسمی صورتحال کے پیش نظر روڈ حادثات کی روک تھام کے لئے ایف ایم 98.6 ریڈیو کے ذریعے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے آگاہی کا مقصد عوام الناس کو روڈ حادثات سے محفوظ کرنا ہے۔