مظفرگڑھ،نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش نہر سے برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اگست2022ء) نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش نہر سے برآمد۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر ہیڈ محمد والا کے مقام پر ٹی پی لنک کینال سے کسی نا معلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے ایک ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل کو موقع کی طرف روانہ کردیا اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دے دی۔ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پانی سے نکالنے کے بعد ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر پولیس تھانہ صدر کی نگرانی میں ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے شہریوں سے لاش کی شناخت میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔