قائد اعظم محمد علی جناح کے قول ”ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری ہمیشہ کریں گے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فارم

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اگست2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فارم محمد طلحہ شیخ نے کہا کہ 14 اگست 1947ء کا سورج برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا۔ یہ دن پاکستان کی آزادی کے طور پر بھر ملی و قومی جذبہ کیساتھ منایا جاتا ہے ،ان دن مسلمانوں کو نہ صرف یہ کہ انگریزوں بلکہ ہندؤوں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات ملی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سیڈ فارم احسان پور پر یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگا کر بھی اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کے قول ”ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔۔تقریب میں انجمن تاجران کے عہدے داران ملک اختر پہوڑا، رانا حمزہ، عبدالغفار چانی، انجمن مزارعین کے نمائندے ملازم ہوت، چودھری مقصود، محمد اکرم، علی وقاص کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔آخر میں ہرشخص نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے نام کا ایک پودا لگایا۔