مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 12 اگست2022ء) سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم۔حکومت پنچاب کی دی گئی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے گورنمنٹ ہائی سکول دائرہ دین پناہ میں قائم ریلیف کیمپ برائے سیلاب متاثرین میں موجود سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
انہوں نے سیلاب متاثرین سے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر طرح سے ان کا مکمل اور بھرپور ساتھ دے گی۔دین محمد، خدابخش،کالو خان،اللہ ڈتہ،حسینہ مائی، شکیلہ بی بی،نسرین بی بی اور متعدد دیگر سیلاب متاثرین نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت نے جو ساتھ دیا وہ اسے کبھی نہیں بھول پائیں گے۔