مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اگست2022ء) یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں تقریب کا انعقاد۔ڈی سی مظفرگڑھ علی عنان قمر،ڈی پی اومظفرگڑھ احمد نواز شاہ،صدر ڈسٹرکٹ بار جنید وجدانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائنز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،صدر ڈسٹرکٹ بار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر شہداء کی فیملیز اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔مہمان خصوصی اور شہداء کی فیملیز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔