مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پرمظفرگڑھ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ماہ جولائی کے دوران مظفرگڑھ پولیس نے 308اشتہاری گرفتار کئے،پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے ماہانہ کارکردگی جاری کر دی۔
ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق ماہ جولائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ٹوٹل 250 مقدمات درج کر لیےاور مقدمات میں110 کلو گرام چرس،15.5کلوگرام بھنگ،0.120کلو گرام ہیروئین،0.120 گرام آئس اور 1.390 کلوگرام برآمد کی ۔شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6497لٹر دیسی شراب اور522 لٹرلہن برآمدکرکے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ۔