مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر فرحان شبیرملک نے کہا ہے کہ میپکوصارفین کوبہتر سے بہترسہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔میپکو صارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزارت توانائی(پاورڈویژن)اورچیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئرمہراللہ یارخان بھروانہ کی ہدایت میپکوسرکل کمپلیکس مظفرگڑھ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا جس کامقصدصارفین کے مسائل فوری طورپرحل کرناہے۔
انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے، بجلی چورقومی مجرم ہیں، صارفین سرکل میں بجلی کی چوری روکنے کے لئے میپکو کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسزکے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کا محاسبہ کیاجاسکے۔