مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2022ء) گھریلو تنازعہ پر بہنوئی کی فائرنگ سے سالا زخمی۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبے خانگڑھ کے موضع سندیلہ میں جام والا سپر پر گھریلو تنازعہ پر بہنوئی نے اپنے 28 سالہ سالے محمد سلیم ولد محمد منیر کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر خان گڑھ کی پوائنٹ سے ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔پولیس تھانہ خانگڑھ نے زخمی محمد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔